لائیو موسمیاتی نیٹ ورک پاکستان
لاہور: 26°C • کراچی: 31°C • اسلام آباد: 23°C • پشاور: 27°C • کوئٹہ: 19°C • ملتان: 30°C • گلگت: 17°C • مظفرآباد: 21°C

اگلے 24 گھنٹوں کا موسم (12 اکتوبر 2026، بروز پیر)

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

 شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل بنے اور بارش ریکارڈ کی گئی۔

 اگلے 24 گھنٹوں کے دوران

 بارشوں کا زیادہ تر مرکز خضدار ریجن، کوہِ کھیرتھر، کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے، خیبر پختونخوا کے اکثر علاقے، مغربی و شمالی پنجاب کے ساتھ ساتھ کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے ہوں گے۔ ان مقامات پر بادل بننے، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔

صوبائی صورتحال کا جائزہ لیں تو

 اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، خاران، خضدار ریجن، بیلا اور لسبیلہ کے علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات ہیں۔ پنجاب کی بات کی جائے تو لیہ، بھکر، تونسہ، کوٹ ادو، میانوالی، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گجرات اور جہلم میں بادل بننے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے تمام علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے قوی امکانات موجود ہیں، جن میں ایبٹ آباد، باجوڑ، بنوں، بٹگرام، بونیر، چارسدہ، لوئر و اپر چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، لوئر و اپر دیر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، لوئر و اپر کوہستان، کولئی پالس، خیبر، کرم، لکی مروت، مالاکنڈ، مانسہرہ، مردان، مہمند، شمالی و اپر/لوئر جنوبی وزیرستان، نوشہرہ، اورکزئی، پشاور، شانگلہ، صوابی، سوات، ٹانک اور تورغر شامل ہیں۔

سندھ کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر صاف رہے گا، تاہم کوہِ کھیرتھر پر بادلوں کی ڈیویلپمنٹ سے قریبی علاقوں میں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں۔ بارش کا یہ دارومدار مکمل طور پر اس ڈیویلپمنٹ کی شدت اور پھیلاؤ پر ہوگا۔ دوسری جانب اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی اکثر علاقوں میں بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات موجود ہیں۔

Comments

PakWeatherPro