لائیو موسمیاتی نیٹ ورک پاکستان
لاہور: 26°C • کراچی: 31°C • اسلام آباد: 23°C • پشاور: 27°C • کوئٹہ: 19°C • ملتان: 30°C • گلگت: 17°C • مظفرآباد: 21°C

اگلے 24 گھنٹوں کا موسم (30 ستمبر 2026)

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر صاف رہا۔ پچھلے موسمی سلسلے کی وجہ سے رات اور دن کے اوقات میں بعض مقامات پر اچھی خاصی خنکی محسوس کی جا رہی ہے، تاہم یہ سردی وقتی ہے اور ابھی باقاعدہ سردیوں کا آغاز نہیں ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صرف شمالی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بادل بنے اور محدود مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم صاف رہے گا اور آج سے درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ صوبائی صورتحال کا جائزہ لیں تو خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں، خاص طور پر چترال ریجن میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔

بلوچستان کی بات کی جائے تو کوہِ سلیمان اور خضدار ریجن کے اطراف میں مقامی سطح پر بادل بننے اور انتہائی محدود مقامات پر بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے تمام علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مکمل طور پر صاف اور گرم رہے گا، اور وہاں کسی قسم کی بارش کی توقع نہیں ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند ایک علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔

Comments

PakWeatherPro