لائیو موسمیاتی نیٹ ورک پاکستان
لاہور: 26°C • کراچی: 31°C • اسلام آباد: 23°C • پشاور: 27°C • کوئٹہ: 19°C • ملتان: 30°C • گلگت: 17°C • مظفرآباد: 21°C

اگلے 24 گھنٹوں کا موسم (29 ستمبر، بروز منگل)

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر صاف اور خشک رہا، تاہم کوہِ سلیمان سے ملحقہ علاقوں پر مقامی سطح پر بادل بنے (لوکل ڈیویلپمنٹ) اور کچھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی شمالی خیبر پختونخوا کے ایک دو مقامات پر بھی بادل بنے اور بارش ہوئی، جبکہ ملک کے دیگر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم بالکل صاف رہا۔

موجودہ موسمی سسٹمز پر نظر ڈالیں تو اس وقت پاکستان پر کوئی خاص یا مضبوط موسمی نظام موجود نہیں ہے۔ البتہ ایک کمزور مغربی سلسلہ تاجکستان کے علاقوں پر موجود ہے، جس کے ہلکے اثرات پاکستان کے بالائی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ انہی اثرات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران، خاص کر آج دوپہر سے شام اور رات کے اوقات میں، کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں اور بلوچستان کے چند علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شمالی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بھی ایک دو مقامات پر بادل بننے اور بارش کی توقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم صاف اور خشک رہے گا۔

صوبائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں تو بلوچستان کے علاقوں ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں آج بادل بننے اور بارش کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبی، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار ریجن اور اس سے متصل جیکب آباد کے علاقوں میں بھی بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔

پنجاب کی اگر بات کی جائے تو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم مکمل طور پر صاف رہے گا۔ تاہم، چونکہ آج کوہِ سلیمان پر بادلوں کی ڈیویلپمنٹ کے امکانات موجود ہیں، اس لیے اگر یہ بادل شمال مشرق کی جانب حرکت کرتے ہیں، تو دوپہر کے بعد ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور لیہ کے کچھ علاقوں میں ہلکی آندھی چلنے اور معمولی بارش کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے باقی تمام علاقوں میں اس دوران موسم خشک ہی رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بھی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم صاف رہے گا۔ لیکن تاجکستان پر موجود اس کمزور مغربی سلسلے کے اثرات کی وجہ سے صوبے کے انتہائی شمالی حصوں، جن میں چترال، سوات اور کوہستان شامل ہیں، وہاں آج دوپہر کے بعد بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہیں۔

سندھ کے اکثر و بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مکمل طور پر صاف اور خشک رہے گا۔ اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر صاف ہی رہے گا، البتہ محض ایک دو مقامات پر مقامی بادل بننے اور بارش کی توقع کی جا سکتی ہے۔

Comments

PakWeatherPro